Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور، سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق

لاشیں تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی، پولیس
شائع 04 جون 2023 11:01pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہور میں سُوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

گجر پورہ میں واقع سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں جاوید اور ذیشان شامل ہیں۔

زخمی ہونے والے شاہد کو کوٹ خواجہ سعید ہپستال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئیں ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

lahore

Swimming Pool