Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

جون میں ایک اور شدید زلزلے کی پیش گوئی، ’انتہائی ہوشیار رہیں‘

جون کے پہلے ہفتے میں زبردست شدت کے زلزلے کی وارننگ
شائع 04 جون 2023 10:25am
فرینک ہوگربیٹس ایک چارٹ کے زریعے سیاروں کی پوزیشن بتا رہے ہیں (تصویر: یوٹیوب/ایس ایس جی ای او ایس)
فرینک ہوگربیٹس ایک چارٹ کے زریعے سیاروں کی پوزیشن بتا رہے ہیں (تصویر: یوٹیوب/ایس ایس جی ای او ایس)

مارچ میں ترکیہ، شام اور پاکستان میں آنے والے ہلاکت خیز زلزلوں کی ناقابل یقین حد تک درست پیش گوئی کرنے والے ڈچ سیسمولوجسٹ فرینک ہوگربیٹس نے ایک بار پھر خوفناک وارننگ جاری کی ہے۔

ہوگربیٹس نے دنیا کو ’انتہائی ہائی الرٹ‘ پر رہنے کی تجویز دیتے ہوئے جون کے پہلے ہفتے میں ممکنہ شدید زلزلے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا، ”جون کے پہلے ہفتے میں زبردست شدت کے زلزلے کی وارننگ، اضافی ہوشیار رہیں۔“

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سیاروں کی پوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 4 اپریل سے زمین، مریخ اور یورینس کے درمیان قربت اور پورا چاند ہوگا جو بہت نازک صورتحال ہے اور اس کے نتیجے میں بہت بڑا زلزلہ آسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم یہ زمین کی پرت اور اس پر دباؤ کی شدت پر منحصر ہے۔

تاہم، ماہرین زلزلہ اور ارضیات، ہوگربیٹس کے نظریات کو یہ کہتے ہوئے مسترد کرتے ہیں کہ زلزلوں کی تاریخ کی قبل از وقت پیش گوئی ممکن ہی نہیں۔

لیکن ہوگربیٹس اپنے نظریات پر قائم ہیں اور سیاروں کی حرکت، ان کے قربت اور زمین پر ان کے اثرات کی وجہ سے آنے والی تبدیلیوں اور زلزلہ کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید پیش گوئیوں کرتے رہتے ہیں۔

ہوگربیٹس کی جانب سے بار بار جاری ہونے والی زلزلوں کی درست وارننگز نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

کیونکہ انہوں نے حالیہ عرصے میں آنے والے کئی زلزلوں یا جھٹکوں کی پیش گوئی کی تھی۔

ان میں سب سے اہم ان کی چھ فروری کو ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی تھی جس میں50 ہزار سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں زخمی اور بے گھر ہوئے تھے۔

ہوگربیٹس نے تین روز قبل ہی پیش گوئی کردی تھی کہ ان علاقوں میں شدید زلزلہ آئے گا۔

پاکستان

Earthquake Prediction

Frank Hoogerbeets

Dutch seismologists