Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز بھی جعلی بھرتی کیس میں گرفتار

اینٹی کرپشن نے رائے ممتاز کو جعلی بھرتیاں ثابت ہونے پر گرفتار کیا
شائع 03 جون 2023 10:41pm

جعلی بھرتی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کے بعد سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے جعلی بھرتی کیس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو گرفتار کیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ رائے ممتاز کو جعلی بھرتیاں ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق رائے ممتاز نے پرویز الہٰی سے مل کر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کیں، پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 پر 12 غیرقانونی بھرتیاں کیں، پنجاب اسمبلی میں اُمیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کرکے بھرتی کیا گیا۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گوجرانوالہ کی عدالت سے کرپشن کے 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کرلیا۔

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

secratory punjab assembly

anti corruption

Politics June 3 2023

rai mumtaz