Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی واقعات: ملزمان کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف دفعہ 212 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا
شائع 03 جون 2023 07:10pm

خیبر پختونخوا پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 9 اور 10 مئی کے پرتشدد واقعات میں توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان سمیت ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کا کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف دفعہ 212 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور یہ فیصلہ ملزمان کی عدم گرفتاری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالتوں سے ضمانت پانے والے ملزمان کی تعداد 347 ہوگئی

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالتوں سے ضمانت پانے والے ملزمان کی تعداد 347 ہوگئی۔

پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ نے اب تک 335 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان پشاور اور ضلع خیبر میں 9 اور 10 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث تھے۔ ملزمان کے خلاف پشاور اور خیبر میں مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالتوں نے ناکافی شواہد کے بناء پر اب تک 347 ملزمان کو ضمانتیں دی ہیں۔

ادھر پراسیکوشن نے اے ٹی سی عدالتوں کے فیصلوں کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

پراسیکوشن کا کہنا ہے کہ اکثر ملزمان موقع سے گرفتار ہوئے ہیں جبکہ کئی ملزمان براہ راست مقدمات میں نامزد ہیں، ملزمان ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دوبارہ ایسے جرائم کرسکتے ہیں۔

درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ اے ٹی سی عدالتوں کے فیصلوں کو کالعدم کریں اور ملزمان کو دوبارہ حراست میں لینے کے احکامات جاری کریں۔

pti

peshawar

KPK Police

imran khan arrested

Politics June 3 2023