Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکارپور: دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق

:لاشوں کومقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس
شائع 03 جون 2023 06:20pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں دو گروپوں کی درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مدیجی کے نواح میں ڈاہانی اور جیھا برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس دوران فائرنگ سے ڈاہانی برادری کی دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا واقع دیرینہ تنازع کے سبب پیش آیا، کوئی گرفتاری اب عمل میں نہیں آئی ہے۔ مزید خونی ریزی کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی ہے۔

پاکستان

Shikarpur