Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل: وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر حتمی دلائل طلب

احتساب عدالت نے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی
شائع 03 جون 2023 05:53pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر حتمی دلائل طلب کرلیے۔

احتساب عدالت لاہور کے جج ساجد علی اعوان نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: نیب نے وزیر اعظم کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کلین چٹ دے دی

شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ نیب کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا، عدالت بریت درخواست منظور کرے۔

کامران کیانی اور ندیم ضیاء پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کیے۔

مزید پڑھیں: آشیانہ اقبال ریفرنس: شہباز شریف اور احد چیمہ نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں

عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کی بریت کی درخواست پر دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔

accountability court

lahore

PM Shehbaz Sharif

Ashiyana Iqbal Housing Scandal Case

Politics June 3 2023