Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز گل کے ریمانڈ اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پر اسیکیوٹر کے مطابق شہباز گل جان بوجھ کر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے، حکم نامہ
شائع 03 جون 2023 04:10pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد سیشن کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے ریمانڈ اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ شہبازگل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ ایڈیشنل سیشنز جج عدنان رسول 6 جون کو فیصلہ سنائیں گے۔ شہبازگل کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

حکم نامہ میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق شہباز گل جان بوجھ کر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے، پراسیکیوٹر نے شہبازگل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنےکی استدعا کی ہے۔

بغاوت کے مقدمے میں جاری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق شہباز گل لاہور ہائیکورٹ کی اجازت سے بیرون ملک گئے، پراسیکیوٹر کے مطابق شہباز گل کی بیرون ملک جانے کی اجازت کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔

9 May

PTI Leaders Left Party

Politics June 3 2023