Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی بی سی کو انٹرویو کے بعد عمران خان کا بچنا نا ممکن ہوگیا، شرجیل میمن

سندھ میں نگلیریا پھر سر اٹھارہا ہے،عوام ناک میں پانی ڈالنے سے گریز کریں، صوبائی وزیر
شائع 03 جون 2023 03:50pm
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام۔ فوٹو — فائل
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام۔ فوٹو — فائل

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو کے بعد عمران خان کا بچنا نا ممکن ہوگیا ہے۔

کراچی میں پریس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی نے بی بی سی کو انٹرویو دیا، اس انٹرویو کے بعد ان کا قانون سے بچنا ناممکن ہوگیا ہے، اب کوئی عدالت انہیں نہیں بچا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گئی تھی لیکن یہ انتشار پھیلا کر ریاست کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ان کے خلاف بڑے بڑے کیسز موجود ہیں لہٰذا ان کی گردن میں قانون کا شکنجہ تنگ ہوتا جا رہا ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں، لیاری ایکسپریس وے پر الیکٹرک بسیں چلائیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں نگلیریا پھر سر اٹھارہا ہے، اس لئے عوام ناک میں پانی ڈالنے سے گریز کریں اور پانی میں کلورین ملا کر استعمال کریں کیونکہ نگلیریا وائرس ناک کے ذریعے دماغ تک پہنچتا ہے۔

pti

karachi

imran khan

Sharjeel Inam Memon

Politics June 3 2023