Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اور رضوان کی ہارورڈ بزنس اسکول کلاس میں شرکت کی ویڈیو وائرل

یو ایف سی چیمپیئن فرانسس نگانو بھی اسی کلاس میں تھے
شائع 03 جون 2023 02:15pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی کلاس میں شرکت کی مزید تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دونوں کرکٹرزاس وقت امریکہ میں ہارورڈ بزنس اسکول کےایگزیکٹو ایجوکیشن کے پروگرام سمیت مختلف تقریبات میں حصہ لے رہے ہیں۔

بابر اور رضوان نے یونیورسٹی کے بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ اسپورٹس (بی ای ایم ایس) پروگرام میں داخلہ لیا ہے۔

کلاس میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کیے جانے کے بعد مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کے ساتھ ساتھ میمز بھی بنائی جارہی ہیں۔

ایک ویڈیو کلپ میں دونوں کو کلاس میں یو ایف سی کے فرانسس نگانو کو سنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہیں، بابر اور رضوان 31 مئی سے 3 جون تک ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے۔

cricket

babar azam

mohammad rizwan

USA

HARVARD BUSINESS SCHOOL