Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روڈ کارپٹنگ کا اصل مطلب : بھارتی ٹھیکیدار نے سڑک پرقالین بچھا ڈالا

انوکھے روڈ کی تعمیر پر دیہاتیوں کا ٹھیکیدار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
شائع 03 جون 2023 01:07pm

’روڈ کارپٹنگ‘ کی اصطلاح سے مراد سڑکو ں کی پیوند کاری ہے جہاں ان کے مرمت طلب حصوں کو ڈامر سے ٹھیک کیا جاتا ہے لیکن سلام ہے اس بھارتی ٹھیکیدار کے کیا ہی کہنے جس نے لفظی معنوں پر غور کرتے ہوئے رڈ پرکارپٹ ہی بچھا دیا۔

بھارتی ٹھیکیدار نے ’لاگت‘ میں شدید کمی لاتے ہوئے اپنی جیب بھرنے کا سوچا اور منصوبہ مکمل دکھانے کیلئے چارکول گرے (سڑک سے مماثلت رکھتا قالین) ہی بچھا دیا تا کہ اس منصوبے کو مکمل دکھا سکے۔

اس انوکھے روڈ کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں اطراف کے دیہاتی حیران وپریشان اپنے ہاتھوں سے یہ نوتعمیر شدہ ’کارپٹ روڈ‘ دکھا رہے ہیں۔

38 سیکنڈ کے اس کلپ میں سڑک پر قالین جیسا مواد رکھا دکھائی دیتا ہے جسے ایک مقامی ٹھیکیدار نے تعمیر کیا تھا۔ اس سڑک کو ہاتھوں میں اٹھا کر دکھانے والے دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ یہ جعلی کام کیا گیا ہے۔

فری پریس جرنل کے مطابق اس سڑک کی تعمیر وزیر اعظم گرام سڑک یوجنا (پی ایم رورل روڈ اسکیم) کے تحت کی گئی تھی۔

دوسری جانب ٹھیکیدار کا دعویٰ ہے کہ اس نے سڑک کی تعمیر کے لیے جرمن ٹکنالوجی کا استعمال کیا۔ تاہم یہ دعوے ویڈیو میں نظرآنے والے کٹے پھٹے روڈ سے کھوکھلے ثابت ہوئے۔

مقامی افراد نے ایسی ہنرمندی دکھانے پر مہاراشٹر حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کام کی منظوری دینے والے انجینئر کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں۔

india

Maharashtra

FAKE ROAD

Road Carpeting