اسلام آباد: شہری کے قتل کو حکومتی اداروں پر ڈالنے کی کوشش ناکام
سوشل میڈیا پر سیاسی جماعت کے فالوورز کی اسلام آباد جی تیرہ میں قمرریاض نامی نوجوان کے قتل کو حکومتی اداروں پرڈالنے کی کوشش پکڑی گئی۔ اسلام آباد پولیس نے اصل قاتل کا سراغ لگا کر پروپیگنڈہ ناکام بنا دیا۔
نوجوان غیرت کے نام پر قتل ہوا لیکن سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا ونگز نے نو مئی واقعات کو جواز بنا کر دنیا بھر میں پراپیگنڈہ شروع کیا، جس پر اسلام آباد پولیس نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور اصل قاتل کا سراغ لگا کر پروپیگنڈا کرنے والوں کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔
یاد رہے کہ قمر ریاض کو ناجائز تعلقات کے شبے میں خاتون کے شوہر نے تین ساتھیوں سے ملکر قتل کیا، چاروں ملزمان رمنا پولیس کی تحویل میں ہیں۔ اصل ملزمان کی گرفتاری سے پتا چلا کہ اس قتل کو 9 مئی کے جرم کے مرتکب افراد کو بچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جرائم کو سیاسی پراپیگنڈہ کے طور پر استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔ جو افراد جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments are closed on this story.