9 مئی واقعات، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے شر پسند سرغنہ کی شناخت
پُرتشدد احتجاج کے دوران شر پسندوں کے سرغنہ نے جی ایچ کیو پر حملے میں حصہ لیا
چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد ملک میں نو مئی کو ہونے والے پُرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات جاری ہیں۔ نو مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے شر پسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہوگئی۔
سرکاری حکام کے مطابق نو مئی کو حملہ کرنے والے شرپسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت میاں عاطف محمود قریشی کے نام سے ہوئی۔ میاں عاطف محمود قریشی پی ٹی آئی راولپنڈی کا نائب صدر ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ میاں عاطف محمود قریشی محلہ قریشیاں صیحام راولپنڈی کا رہائشی ہے اور اس نے جی ایچ کیو حملے میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ شرپسند نے پیٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے تھے۔ عاطف محمود نے ریاست مخالف نعرے اور توڑپھوڑ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
9 May
pti workers arrest
PTI Leaders Left Party
مقبول ترین
Comments are closed on this story.