لاہور کے 5 مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ، نوٹیفکیشن جاری
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 5 مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ کردیا۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 3 جون سے 6 جون تک ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پی پی ایس سی ایگزامینیش سنٹر جوہر ٹاؤن، پنجاب گروپ آف کالجز غالب روڈ گلبرگ تھری پر دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن بوائز کیمپس گیٹ نمبر 2 اور گرلز کیمپس گیٹ نمبر 6 پر دفعہ 144 نافذ ہوگی، گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن بھی دفعہ 144 والے مقامات میں شامل ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ایم ایس امتحانات کے پیش نظر 5 مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے، مذکورہ مقامات میں صرف امیدوار یا متعلقہ افراد کا ہی داخلہ ممکن ہوگا۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز کے گرد 100 گز کے فاصلے تک نوٹس، کتابیں یا اسلحہ لانا ممنوع ہوگا، کسی بھی غیر قانونی عمل میں امتحانی امیدوار، عملہ یا افسر ملوث ہوا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.