Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری 73 روز کی طویل چھٹیوں پر چلے گئے

اسپیشل سیکرٹری مسعود یونس کو پرنسپل سیکرٹری کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، اعلامیہ
اپ ڈیٹ 02 جون 2023 02:34pm
چیف سیکرٹری امد علی خان پرویز خٹک کے ہمراہ۔ فوٹو — فائل
چیف سیکرٹری امد علی خان پرویز خٹک کے ہمراہ۔ فوٹو — فائل

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری 73 دن کی طویل چھٹیوں پر چلے گئے۔

محکمہ انتظامی امور نے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان کی چھٹیوں کی منظوری کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق امجد علی خان 73 روز کے لئے چھٹیوں پر رہیں گے، انہیں میڈیکل بنیاد پر چھٹیاں دی گئی ہیں۔

محکمہ انتظامی امور کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امجد علی خان کی چھٹیوں سے واپسی تک اسپیشل سیکرٹری مسعود یونس کو پرنسپل سیکرٹری کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

peshawar

Chief Secretary KPK

Amjad Ali khan