Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز دوسرے روز بھی بند

ینگ ڈاکٹرز کا اسپتالوں میں سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ
شائع 02 جون 2023 10:03am
لاہور چلڈرن اسپتال۔ فوٹو — فائل
لاہور چلڈرن اسپتال۔ فوٹو — فائل

لاہور: چلڈرن اسپتال لاہور میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز دورسرے روز بھی بند ہیں۔

ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری جس کے تحت صوبے میں تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہیں، او پی ڈیز بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز نے اسپتالوں میں سکیورٹی بڑھانے اور ڈاکٹر ہپر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

ینگ ڈاکٹرزکا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں سکیورٹی نہ ہونے سے مریضوں کے ورثا سے لڑائی عام ہے، ڈاکٹرز پر تشدد نا قابل قبول ہے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سینئر ڈاکٹرز کو بلا کر کچھ ڈیپارٹمنٹ کھلوا رہے ہیں۔ گزشتہ روز چلڈرن اسپتال میں بچی کی ہلاکت پر لواحقین آپے سے باہر ہو گئے تھے اور اسپتال میں لواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ایک سال کی بچی میڈیکل وارڈ میں داخل تھی، طبیعت نہ سنبھلنے پر ڈاکٹرز کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہو سکی اور خالق حقیقی سے جا ملی۔

بچی کی ہلاکت پر لواحقین آپے سے باہر ہو گئے، لواحقین نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور ڈیوٹی ڈاکٹر و عملہ پر تشدد کیا۔

lahore

Lahore children's hospital

doctors strike