Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عسکری املاک کو نقصان پہنچانے والے پی ٹی آئی کے ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی

سید محمد ناظم عباس پی پی 95 چنیوٹ سے پی ٹی آئی کا نمائندہ ہے، سرکاری حکام
شائع 02 جون 2023 09:42am
سید محمد ناظم عباس۔ فوٹو — اسکرین گریب
سید محمد ناظم عباس۔ فوٹو — اسکرین گریب

اسلام آباد: 9 مئی کے فسادات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور شرپسند سرغنہ کی شناخت ہوگئی۔

سرکاری و عسکری املاک کو نقصان پہنچانےکی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی کا شرپسند سید محمد ناظم عباس ہے۔

حکام کے مطابق سید محمد ناظم عباس پی پی 95 چنیوٹ سے پی ٹی آئی کا نمائندہ ہے جو نثار کالونی لاہور کا رہائشی ہے۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ناظم عباس پر تشدد مظاہروں میں شرکت کرکے توڑ پھوڑ میں شامل رہا ہے، البتہ سانحہ 9 مئی میں ملوث دیگر تمام شرپسندوں کی شناخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ جنرل ہیڈ کوارٹرز سمیت سرکاری و فوجی املاک کے نقصان پہنچانے والے پی ٹی آئی کے شرپسند سرغنوں کی شناخت ہوچکی ہے۔

PTI protest

GHQ Attack

9 May

core commander house lahore