Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی صدر جوبائیڈن ایک بار پھر لڑ کھڑا کر گرگئے

امریکی صدر ایئر فورس کی تقریب میں شریک تھے، گرنے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے سہارا دیا
شائع 02 جون 2023 09:07am
فوٹو ــ سکرین گریب
فوٹو ــ سکرین گریب

امریکی صدر جوبائیڈن تقریب کے دوران ایک بار پھر لڑ کھڑا کر گرگئے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایئر فورس اکیڈمی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران وہ اسٹیج پر کھڑے تھے۔ جب وہ اپنی نشست پر بیٹھنے کے لئے جانے لگے تو اچانک لڑکھڑا کر گر پڑے۔

صدر بائیڈن جیسے ہی گرے تو اسٹیج پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں سہارا دے کر کھڑا کیا۔

امریکی صدر گرنے کے باوجود تقریب کے اختتام تک موجود رہے۔ صدر بائیڈن کے گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے امریکی صدر اپنی بزرگی کی وجہ سے اس قبل بھی کئی بار لڑکھڑا چکے ہیں۔

US President