Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہانگیر ترین کا آج لاہور میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان

جہانگیر ترین کا نئی قومی سیاسی جماعت بنانے کا مشن
شائع 01 جون 2023 10:20pm
جہانگیر ترین
جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین کا نئی قومی سیاسی جماعت بنانے کا مشن ہے، اسلام آباد میں 3 دن مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد آج لاہور میں بھی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ، کون کون شامل ہوگا

سینئر سیاست دان جہانگیر ترین اسلام آباد میں 3 دن مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔

جہانگیر ترین خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین کی فردوس عاشق اعوان سمیت 20 سے زائد سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

ذرائع کے مطابق نئی سیاست جماعت بنانے کے حوالے سے جہانگیر ترین نے 3 روز کے دوران اسلام آباد میں 30 کے قریب اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں تھیں تاہم آج لاہور میں بھی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: نئی جماعت میں شمولیت، پی ٹی آئی چھوڑنے والے دو اہم رہنماؤں کا جہانگیر ترین سے رابطہ

pti

اسلام آباد

lahore

Jahangir Tareen

new political parties