Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہداء کی یادگاروں کو گرانے والا کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، وزیراعظم

9 مئی واقعات سے نظر ہٹانے کیلئے اداروں پر الزامات لگائے جارہے ہیں، شہباز شریف
شائع 01 جون 2023 10:10pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات سے نظر ہٹانے کے لیے اداروں پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں، شہداء کی یادگاروں کو گرانے والا کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو بدنام کرنے کے لیے عمران نیازی کی نئی چال کے پیچھے برے ارادے کے بارے میں کوئی غلطی نہ کریں، ایک بار پھر وہ 9 مئی کے المناک واقعات میں اپنے جرم سے توجہ ہٹانے کے لیے حقوق کی خلاف ورزی کے گمراہ کن اوربے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے اس کی حرکات پرکوئی تعجب نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص مسلسل ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرے، لوگوں کو تشدد پر اکسائے، ریاستی علامات اور فوجی تنصیبات پر حملے کرے اور شہداء کی یادگاروں کو گرائے وہ کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے غلط معلومات پھیلانے والے کی صدارت کی جنہوں نے لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے جعلی خبروں کو طریقہ کار بنایا، اس کے بارے میں سب کچھ نفرت، تقسیم اور جھوٹ ہے۔

pti

اسلام آباد

imran khan

PM Shehbaz Sharif

imran khan arrested

Politics June 1 2023