Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 200 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

ماہی گیر ٹرین کے ذریعے لاہور روانہ، واہگہ کے راستے بھارت جائیں گے
شائع 01 جون 2023 09:37pm

پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے دوسرے مرحلے میں 200 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا جو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جائیں گے۔

مودی سرکاری کی ہٹ دھرمی کے باوجود پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کا سلسلہ برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے 198 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

حکومت نے مزید 200 بھارتی ماہی گیروں کو آزاد کردیا، تمام ماہی گیروں کو ملیر جیل سے رہا کیا گیا۔

ماہی گیروں کو ٹرین کے ذریعے لاہور روانہ کردیا گیا، جہاں وہ واہگہ کے راستے بھارت جائیں گے۔

فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ بھارت کو بھی چاہیئے وہاں موجود پاکستانی قیدیوں کو رہا کریں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا مزید 200 بھارتی قیدی رہا کرنے کا فیصلہ

بھارتی ماہی گیروں نے رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

رواں سال پاکستان میں قید 499 بھارتی ماہی گیروں اور ایک شہری کو رہا کیا گیا۔

قیدی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا پہلا مرحلہ 3 مئی کو ہوا، جس میں 200 بھارتی ماہی گیروں سمیت ایک شہری بھی شامل تھا۔

بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا دوسرا مرحلہ آج پورا ہوا جبکہ تیسرا مرحلہ 3 جولائی کو ہوگا۔

karachi

prisoners

Indian fishermen

Released

Malir Jail Karachi