Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا
شائع 01 جون 2023 07:15pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جیمز کی 450 گرام قیمت میں 74 روپے تک اضافہ، شہد کی 500 گرام قیمت میں101 روپے، ایک کلو چکن سپریڈ کی قیمت میں 190 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا کہ ایک کلو چکن سپریڈ کی قیمت میں190 روپے، ایک کلو مایونیز100روپے، کیچپ کی 800 گرام قیمت 79 روپے تک بڑھادی گئی ہے۔

مزید بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک کلو اچار80 روپے، جوشاندہ 3 روپے، اسپغول کی قیمت میں 30 روپے تک اضا ہوا ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔

پاکستان

utility stores

Inflation