Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جناح ہاؤس حملہ کیس: 4 خواتین کو شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل بھجوا دیا گیا

خواتین کر چہرے پر کپڑے ڈال کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا
اپ ڈیٹ 01 جون 2023 05:40pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 4 خواتین کو شناخت پریڈ کے لیے 6 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل بھجوا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔ پولیس نے 4 پی ٹی آئی خواتین کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔

مزید پڑھیں: 9 مئی واقعات: پنجاب کی جیلوں میں 17 خواتین، شناخت سے پہلے ملاقات ممکن نہیں

تفتیشی افسر نے خواتین کی شناخت پریڈ کی استدعا کی، خواتین کر چہرے پر کپڑے ڈال کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے خواتین سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتی ہیں؟ جس پر خواتین نے کہا کہ اگر ہم سے غلطی ہوئی ہے تو ہمیں معاف کر دیا جائے، ہم قوم کی مائیں اور بیٹیاں ہیں، ہم نے کچھ نہیں کیا ہم بے گناہ ہیں۔ امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔

مزید پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کیس میں ملوث ماں اور بیٹی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کو شناخت پریڈ کے عمل سے گزرنا پڑے گا، شناخت پریڈ قانونی تقاضہ ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 خواتین کو شناخت پریڈ کے لیے 6 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل بھجوا دیا۔

مزید پڑھیں: لبرٹی سے گرفتار پی ٹی آئی کی 17 خواتین کی نظربندی کا فیصلہ معطل

یاد رہے کہ خواتین جناح ہاؤس حملے کے مقدمہ نمبر 96/23 مین ملوث ہیں۔

pti

ATC

lahore

imran khan arrested

pti women arrest

Jinnah House Attack

Politics June 1 2023