Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولی میں 28 فیصد سے زائد اضافہ

رواں مالی سال 11ماہ میں 161.3ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی، ایس آر بی
شائع 01 جون 2023 04:49pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

گزشتہ ماہ کے دوران سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولی میں 28 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کے مطابق مئی 2023 میں 18 ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی گزشتہ سال مئی میں 14 ارب پانچ کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔

سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق رواں مالی سال 11 ماہ میں 161 ارب 30 کروڑ روپے ٹیکس وصولی ہوئی، گزشتہ مالی سال جولائی سے مئی کے دوران 131 ارب 80 کروڑ روپے ٹیکس وصولی کی گئی تھی۔

sindh

Sindh Revenue Board

SRB