Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تھانہ شادمان نذر آتش کیس، کم عمر 7 ملزمان عدالت میں پیش

چھوٹے بچے ہیں مستقبل تباہ نہ ہو جائے، ہمیں ان کو شک کا فائدہ بھی دینا چاہئے، جج کے ریمارکس
شائع 01 جون 2023 03:11pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں گرفتار سات نو عمر لڑکوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

پولیس نے تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں گرفتار سات نوعمر لڑکوں کو عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو چکی ہے۔

عدالس نے ریمارکس دیے یہ تو نظر آ رہا ہے کہ ملزمان کم عمر ہیں، کئی لڑکوں کی تو ابھی موچھیں بھی نہیں نکلیں۔ فاضل جج نے کہا کہ چھوٹے بچے ہیں ان کا مستقبل تباہ نہ ہو جائے، ہمیں ان کوشک کا فائدہ بھی دینا چاہئے۔

عدالت نے ملزمان کی کم عمری کے باعث جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انھیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

9 May

pti workers arrest

Politics June 1 2023