Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان نے حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے اقبال حمید الرحمان سے حلف لیا
شائع 01 جون 2023 02:13pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

فیڈرل شریعت کورٹ کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ان سے حلف لیا۔ جسٹس اقبال حمید الرحمان اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی ججز کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل شریک ہوئے۔ حلف برداری تقریب میں شرکت کرنیوالوں میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی سمیت دیگر شامل تھے۔

CJP

Supreme Court of Pakistan

Politics June 1 2023