Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلے گا، آئی سی سی کی پی سی بی کو یقین دہانی

بھارت کو ایشیا کپ اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، نجم سیٹھی
شائع 01 جون 2023 01:07pm
فوٹو — پی سی بی
فوٹو — پی سی بی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد نے مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھارت سمیت تمام ممالک کی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر جیف ایلرڈائس پی سی بی کے ساتھ ورلڈ کپ کے معاملے کو حل کرنے کے لئے دو روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے۔

آئی سی سی کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں تمام ممالک کی شرکت سے متعلق یقین دہانی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے ملاقات کے دوران کرائی گئی۔

نجم سیٹھی نے آئی سی سی کے وفد کو بھارت میں ٹورنامنٹ کھیلنے، ایشیا کپ کے معاملے، نئے فنانشل ماڈل اور چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق نجم سیٹھی نے انہیں بتایا کہ پاکستان کے آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے دورے کامیاب رہے جب کہ سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، لہٰذا بھارت کو پاکستان کا دورہ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

نجم سیٹھی نے آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو کو یاد دلایا کہ پاکستان مشکل وقت میں بھارت میں کھیلا ہے، اسی لئے بھارت کو بھی ایشیا کپ اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔

آئی سی سی کے وفد کے پاس کوئی جواب نہیں اور وہ پورے اجلاس میں خاموش رہے تاہم انہوں نے پی سی بی کو یقین دلایا کہ وہ اس معاملے پر بھارت سے بات کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے ملاقات میں آئی سی سی ریونیو ماڈل کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ پاکستان کے کھلاڑی اس وقت رینکنگ میں سرفہرست ہیں لیکن پھر بھی بورڈ کو ریونیو ماڈل میں تھوڑا سا حصہ مل رہا ہے۔

نجم سیٹھی نے کرکٹ کونسل سسے پاکستان اور بھارت کے میچوں سے حاصل ہونے والی آمدنی میں مساوی حصے کا بھی مطالبہ کیا۔

آئی سی سی نے یہ کرکٹ بورڈ کو یقین دہانی کرائی کہ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہر ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور وہ اجلاس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

PCB

ICC

Najam Sethi

pak vs india

champions trophy 2025