Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چیئرمین نیب کے اختیارات میں اضافہ سے متعلق نیا قانون نافذ العمل

نئے ایکٹ کے تحت چیئرمین نیب کیسز اور انویسٹی گیشنز بند کرسکیں گے۔
اپ ڈیٹ 01 جون 2023 02:48pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین نیب کے اختیارات میں اضافہ سے متعلق نیب ترمیمی ایکٹ 2023ء نافذ العمل ہوگیا جس کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نئے قانون کے مطابق نیب سیکشن5 کے برعکس بننے والے تمام کرپشن کیسز بند کردئیے جائیں گے۔

نئے ایکٹ کے تحت چیئرمین نیب کیسز اور انویسٹی گیشنز بند کرسکیں گے، چیئرمین نیب کیسز کی انکوائریز، انویسٹی گیشنز بند کرنے کیلئے بھجوا سکتے ہیں۔

چیئرمین کی عدم دستیابی پرڈپٹی چیئرمین کو اختیارات حاصل ہوں گے۔

Chairman NAB

Politics June 1 2023

NAB amendment act 2023