Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات: گھر کا دروازہ کھٹکھٹانے پر دکاندار کی 9 سالہ بچے پر فائرنگ، ملزم گرفتار

بچے کو شدید زخمی حالت میں کالام اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس
شائع 31 مئ 2023 06:46pm
ملزم نورالہادی کو گرفتار کرلیا گیا۔۔ فوٹو — آج نیوز
ملزم نورالہادی کو گرفتار کرلیا گیا۔۔ فوٹو — آج نیوز

سوات کی وادی کالام میں گھر کا دروازہ کھٹکھٹانے پر دکاندار نے طیش میں اگر 9 سالہ بچے پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق سوات کی وادی کالام کے علاقے اوشو میں 9 سالہ بچے محمد مجاہد کو دکاندار ملزم نورالہادی نے گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ دکان پر چینی خریدنے گیا تھا، دکان بند ہونے پر بچے نے دکاندار کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر دکاندار نے طیش میں آکر بچے پر فائرنگ کردی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بچے کو شدید زخمی حالت میں کالام اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

firing incident

Swat