Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
شائع 31 مئ 2023 05:12pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

جنوبی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دوسالی میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیادوں پر کیا گیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے جب کہ علاقے کے عوام نے آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

ISPR

pakistan army

South Waziristan

security forces operation