Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کے 335 کارکنان کی بازیابی کی درخواست پر پنجاب حکومت کو 6 جون تک مہلت

طاقت والا سمجھتا ہے وہ سب کچھ ہے لیکن اب 2023 ہے 1970 نہیں، لاہور ہائیکورٹ
شائع 31 مئ 2023 12:33pm

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 335 رہنماؤں اور کارکنوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب کے وکیل کو جواب جمع کرانے کیلئے چھ جون تک مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے 335 رہنماؤں اور کارکنان کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انوار الحق پنوں نےحماد اظہر کی درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی کارکنان کے وکیل نے درخواست میں نگراں وزیراعلیٰ چیف سیکرٹری سمیت دیگرکو فریق بناتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ عمران خان کی گرفتاری پر عوام نے احتجاج کیا، جسے روکنے کیلئے حکومت نے خلاف قانون اقدامات اٹھائے، انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کیں، اور صوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز نے پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کی نظربندی کے احکامات جاری کیے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جمہوریت میں پر امن احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے، ڈپٹی کمشنرز نے نظربندی کے احکامات بغیر کسی قانونی جواز کے جاری کیے، کارکنوں اور رہنماؤں کیخلاف بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پی ٹی آئی رہنماؤں کی بازیابی اور رہائی کے احکامات جاری کرے، اور ڈپٹی کمشنرز کے جاری کردہ نظربندی کے نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دے۔

عدالت نے حکومت پنجاب کو جواب جمع کرانے کیلئے 6 جون تک مہلت دے دی۔

بیٹے کی بازیابی کی درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو ذاتی حیثیت

لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی خاتون کارکن کے بیٹے کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انوالحق پنوں نے کلثوم ارشد کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیئے کہ طاقت والا سمجھتا ہے وہ سب کچھ ہے لیکن اب 2023 ہے 1970 نہیں، پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کے حق میں نہیں، پر امن احتجاج کا حق ختم کرکے کسی کو اس حد تک نہیں پہنچنا چاہیے، یہ طاقت سے حل ہونے والا مسئلہ نہیں جو سمجھتے ہیں وہ دیکھ لیں۔

عدالت نے دو جون کو ہوم سیکرٹری پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

گزشتہ روز ڈی آئی جی نے درخواست گزار کے بیٹے شعیب ارشد کی بازیابی بارے رپورٹ پیش کی تھی، گ جب کہ 9 مئی واقعات میں گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرنے کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی جا چکی ہے۔

Lahore High Court

PTI protest

PTI Leaders arrested

pti women arrest