Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

سدھو موسے والاکی پہلی برسی پرراحت فتح علی خان کا خراج عقیدت

گلوکار نے اپنی قوالی پرفارمنس سدھو کے نام کی
شائع 30 مئ 2023 02:38pm

پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان نے بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے آنجہانی گلوکار اور ریپر سدھو موسے والا کو ان کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

گلوکاراوراپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا 29 مئی کو قتل کردیے گئے تھے۔ نامعلوم افراد نے بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا میں سدھو کی گاڑی پرفائرنگ کرکے انہیں نشانہ بنایا تھا۔

راحت فتح علی خان نے اپنی قوالی کی پرفارمنس مقتول موسیقار کے نام کی۔

موسے والا کے آبائی علاقے جواہرکے میں بھی مقامی لوگوں نے بھی گلوکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کی والدہ چرن کور کے ساتھ دعا کا اہتمام کیا۔

گلوکار کے قتل کا واقعہ پنجاب حکومت کی جانب سے سدھو سمیت 424 افراد کی سیکیورٹی واپس لینے کے ایک دن بعد پیش آیا تھا جو بھگونت مان حکومت کی جانب سے وی آئی پی کلچر کے خلاف کریک ڈاؤن کے طورپر واپس لی گئی تھی۔

موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی قیادت والی حکومت پر ان کے بیٹے کو انصاف دلانے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ہے۔

india

پاکستان

Sidhu Moosewala

Rahat Fateh Ali Khan