Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لندن کنسرٹ: ابرارالحق کو اپنی ’غلطی‘ کااحساس ہوگیا

'لوگ مجھ سے مایوس ہیں تو مجھے یہاں نہیں آنا چاہیے تھا'
شائع 30 مئ 2023 12:47pm
تصویر: اسکرین گریب
تصویر: اسکرین گریب

پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے والے گلوکار ابرار الحق کو فوری بعد لندن جا کرکنسرٹ کرنے اور سیاسی جماعت کے حامیوں کے جذبات مجروح کرنے سے متعلق اپنی غلطی کااحساس ہوگیا۔

گلوکار نے سوشل میڈیا پر خود پر کی جانے والی شدید تنقید کے بعد لندن سے ہی اے آر وائی نیوز کو ویڈیو لنک پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ، ’مجھے بہت دکھ ہوا ہے کہ میرا خاندان گھر پر نہیں ہے، لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم بے وفا نہیں ہیں اور آج میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ اگر لوگ مجھ سے مایوس ہیں تو مجھے یہاں نہیں آنا چاہیے تھا۔‘

تقریب سے چند روز قبل پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والے ابرار کو لندن میں کی جانے والی پرفارمنس پع تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے پریس کانفرنس میں ”مگرمچھ کے آنسو بہانے“ کے بعد ”جشن منانے“ پر گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ، پارٹی چھوڑنے سے متعلق کی جانے والی الوداعی پریس کانفرنس میں ابرار الحق آبدیدہ ہوگئے تھے۔

ابرار الحق نے اپنے فلاحی ٹرسٹ ’سہارا‘ کے حوالے سے کہا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ میں میں انہیں قائل نہیں کر سکوں گا کہ یہ سرگرمی اسپتال کے لیے ہے۔ ہمارا خیراتی ادارہ یہاں (لندن) رجسٹرڈ ہے۔ اسے بند کیا جا سکتا تھا لیکن بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ ابرار کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ ابرارالحق اس کنسرٹ کیلئے پہلے سے حامی بھرچکے تھے لیکن بہت سے لوگوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ میں کہتا ہوں کہ دونوں درست ہیں کیونکہ ایک طرف ایک بڑی وجہ ہے اور دوسری طرف …”بہت سے لوگ مجھ سے مایوس ہیں۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں ان کے لئے کیا کر سکتا ہوں. میں پریشان ہوں. میں نے انہیں اس حوالے سے بتایا ہے لیکن مجھے صدمہ پہنچا ہے“۔

ابرارالحق کا ماننا تھا کہ اس واقعہ پر دوسروں کا نقطہ نظر بھی جاننا چاہیئے، انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر الزام عائد کیا کہ ایک صحافی نے ’دوسری پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو مجھے انڈے مارنے کے لیے تیار کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما سے جب پارٹی چھوڑنے کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ جذباتی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ لندن ایونٹ کا فیصلہ دو ماہ میں کیا گیا تھا اور یہ ان کی تنظیم سہارا فار لائف ٹرسٹ کے لیے ایک خیراتی پروگرام تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس کنسرٹ کا فیصلہ 2 ماہ پہلے کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما علیم خان کے علاوہ دیگر بڑے پراپرٹی ٹائیکون نے شرکت کرنا تھی، یہ علیم خان کی ہاؤسنگ اسکیم نہیں ہے۔

گلوکار نے مزید واضح کیا کہ انہوں نے لاہور میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں مگرمچھ کے آنسو نہیں بہائے کیونکہ انہوں نے پارٹی کو اپنی توانائی اور وقت دیا ہے، تاہم میزبان وسیم بادامی کی جانب سے استفسار کے باوجود انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے سے متعلق تفصیلات میں جانے سے انکارکردیا۔

pti

imran khan

Abrar ul Haq

Aleem Khan

London Concert