Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، شیخ رشید، فواد چوہدری، پرویز خٹک آج نیب میں طلب

شیخ رشید کی عدم پیشی پر وارنٹ جاری کئے جانے کا امکان
شائع 30 مئ 2023 12:25am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں سابق وفاقی وزراء شیخ رشید، فواد چوہدری اور پرویز خٹک کو آج طلب کرلیا۔

نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کو دوبارہ طلب کرلیا۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ کو نیب کی جانب سے صبح گیارہ بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا سمن جاری کیا گیا۔ نیب نے اس سے قبل شیخ رشید کو کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی تھی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کے وکیل نے نیب میں جواب جمع کروا دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی عدم پیشی پر نیب کی جانب سے وارنٹ جاری ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب نیب نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پرویز خٹک کو بھی آج مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ فواد چوہدری کو القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ طلب کیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیور نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو بھی31 مئی کو طلب کرلیا ہے اس حوالے سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

NAB

imran khan

Sheikh Rasheed Ahmed

Asad Umer

Fawad Chaudhary

Al Qadir Scandal