Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کے محکمہ اطلاعات میں بدعنوانیوں کا انکشاف

صوبائی نگران حکومت کا محکمے کا فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ
شائع 29 مئ 2023 02:43pm

خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ اطلاعات کا فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختون خوا کے محکمہ اطلاعات میں بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ محکمے کے سرکاری چیک ٹھیکیداروں نے ذاتی حیثیت سے کیش کروائے، ایک ارب روپے سے زائد کے بیلینس کا فرق سامنے آگیا ہے۔

انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں بدعنوانی کی خبر سامنے آنے پر صوبائی حکومت نے محکمہ اطلاعات کا فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیراطلاعات میں فیروز شاہ کا کہنا تھا کہ سرکاری چیک ٹھیکیداروں نے کیش کرائے، انٹری رجسٹربھی غائب ہے، اور ایک ارب روپے سے زائد کے بیلنس کا فرق ہے۔

KPK Assembly

KPK Government