Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آٸی رہنما اعجاز چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پولیس کی جانب سے اعجاز چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
اپ ڈیٹ 29 مئ 2023 02:53pm

جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عسکری ٹاور پر حملہ، فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیش کیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اعجاز چوہدری کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا، ملزم تھانہ گلبرگ کے مقدمہ نمبر 2171 میں نامزد ہے۔

تفتیشی افسر نے استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے، عدالت ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دے۔

عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آٸی رہنما اعجازچوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اعجاز چوہدری بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعجاز چوہدری آبدیدہ ہو گٸے، اور کہا کہ میرے لیے کوٸی کہہ سکتا ہے کہ میں تحریک انصاف چھوڑ دوں۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ یہ تحریک لاالہ الا اللہ کی تحریک ہے، اگر چہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، مجھے ہے حکم اذاں لاالہ الا اللہ۔

PTI protest

pti leaders

imran khan arrested