Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ آج بھی جاری

سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ویمن ونگ پنجاب اور سابق ایم این اے اسلم خان کا جماعت چھوڑنے کا اعلان
اپ ڈیٹ 29 مئ 2023 01:23pm

پی ٹی آئی کی سینئرنائب صدر ویمن ونگ پنجاب کنیز فاطمہ نے سیاست او رسابق ایم این اے اسلم خان نے جماعت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا۔

9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا تسلسل آج بھی جاری ہے، اب تک 3 درجن سے زائد رہنماؤں نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

سابق ایم این اے اسلم خان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

کراچی پریس کلب میں تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے سابق ایم این اے اسلم خان نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہ اس دن جو کچھ بھی ہوا نہیں ہونا چاہئے تھا، ان واقعات کے پیچھے کون ہے اسے پکڑا جانا چاہئے، اور بے گناہ گرفتار افراد کو رہا کیا جانا چاہئے۔

اسلم خان نے کہا کہ پاک افواج عوام کی ہر مشکل میں ساتھ کھڑی ہوتی ہے، بارش، سیلاب، زلزلہ پاک افواج ہمہ وقت تیاررہتی ہے، ہم پاک افواج کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، ہم سیاست میں عوام اور ملک کی خدمت کیلئے آئے تھے، اور میں نے اپنے حلقے کیلئے بہت کام کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کنیزفاطمہ کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان

آج تحریک انصاف ویمن ونگ پنجاب کی سینئر نائب صدر کنیز فاطمہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو واقعات ہوئے وہ نہیں ہونے چاہئے تھے، کوئی بھی محب وطن پاکستانی 9 مئی کے واقعات کو اچھا نہیں سمجھتا۔

کنیز فاطمہ نے سیاست سے ہی کنارہ کشی کرلی اور کہا کہ اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتی ہوں، جس وجہ سے سیاست جاری نہیں رکھ سکتی۔

PTI protest

Imran Khan Arrest

imran khan arrested

PTI Leaders Left Party