Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما احتشام جاوید اکبر گرفتار

خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ احتشام جاوید اکبر کو اسپیشل برانچ کی ٹیم نے گرفتار کیا.
شائع 28 مئ 2023 11:40pm
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور(دائیں)، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان (بائیں) اور احتشام جاوید (درمیان میں) پی ٹٰ آئی میں شمولیت اختیار کررتے ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور(دائیں)، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان (بائیں) اور احتشام جاوید (درمیان میں) پی ٹٰ آئی میں شمولیت اختیار کررتے ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما احتشام جاوید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا۔

خاندانی ذرائع نے احتشام جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

احتشام جاوید 2018ء میں ڈیرہ اسماعیل خان کے پی کے 95 سے آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے، اور منتخب ہونے کے بعد تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے۔

احتشام جاوید جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سابق رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ احتشام جاوید اکبر کو اسپیشل برانچ کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔

دو روز قبل ان کے پرسنل سیکرٹری یوسف جان کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

pti

Ehtisham Javed aKhtar