Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد اور راولپنڈی کی پی ٹی آئی قیادت کا خفیہ مقام پر اجلاس

اسلام آباد پولیس کی جانب سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا۔
شائع 28 مئ 2023 08:16pm
24 مئی 2022، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے گھر پر اسلام آباد پولیس کا چھاپہ
24 مئی 2022، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے گھر پر اسلام آباد پولیس کا چھاپہ

اسلام آباد اور راولپنڈی کی پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کا خفیہ مقام پر اجلاس ہوا ہے جس میں بغیر لیڈی پولیس کے داخل ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پولیس کی جانب سے بغیر لیڈی پولیس کے کارکنان کے گھروں میں ریڈ کے معاملہ پر مشاورت کی گئی، اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے گھروں پر چھاپے کی فوٹیج جمع کرلی گئی ہے، اور تمام ثبوتوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد وکلاء کو گرین سگنل دیا جائے گا۔

pti

Police Raid

islamabad police