Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سفاک بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینک دی

پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا
شائع 28 مئ 2023 04:14pm

غیرت کے نام پر دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

ہالا سعید آباد پولیس نے غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

ملزم کااعترافی ویڈیوبیان میں جرم کا اعتراف کہا میں نےاپنےبھائی کےساتھ ملکردونوں قتل کئے

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ تھانے کی حدود میں نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی تھی، مقتول کی شناخت پنہوں کےنام سے ہوئی، جو شہر کے تجارتی مرکز صدر میں پارکنگ کا کام کرتا تھا۔

تفتیشی پولیس نے بتایا کہ مقتول پنہوں کوغیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا، ملزمان نے مقتول پنہوں کو کراچی میں قتل کیا، جب کہ ملزمان نے سندھ کے شہر ہالا سعیدآباد میں اپنی بہن سوہنی کو قتل کر کے لاش دریا میں پھینک دی تھی، لڑکی کی لاش ٹنڈوآدم سے برآمد ہوئی تھی۔

تفتیشی پولیس نے بتایا کہ مقتول پنہوں اور سوہنی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، سعید آباد پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب ملزم کا اعترافی ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے، جس میں ملزم کہہ رہا ہے کہ میں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر دونوں قتل کئے، پنہوں کو کراچی ٹول پلازہ کے قریب پھندہ لگا کر قتل کیا، اور اپنی بہن کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کیا، اور لاش دریا میں پھینک دی۔

sindh

Murder