Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی
اپ ڈیٹ 28 مئ 2023 07:40pm

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں صبح آنے والے شدید زلزلے کے بعد شام میں آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر آگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 223 کلو میٹر تھی، اور زلزلے کا مرکز افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

جڑواں شہروں سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے صبح دس بجکر پچاس منٹ پر محسوس کیے گئے ، لاہور، چکوال ، اٹک، سرگودھا ، فیصل آباد، بھلوال، ننکانہ صاحب اور شرقپور میں زمین لرز اٹھی۔

اس کے علاوہ مری، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، چلاس، گگلت، اسکردو،غذر، ہنزہ، استور، میرپور، سوات، پشاور، مردان، دیر، صوابی، کرک، کوہاٹ، نوشہرہ، باجوڑ اور لکی مروت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آفٹر شاکس

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اتوار کی صبح آنے والے زلزلے کے آفٹر شاکس شام میں محسوس کیے گئے۔ ریکٹراسکیل پر آفٹر شاکس کی شدت 4 اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز جلال آباد افغانستان کے قریب تھا۔ زلزلہ زیر زمین 15 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔

earthquake