Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران، افغان سرحد پر فائرنگ سے 2 ایرانی فوجی سمیت 3 افراد ہلاک

فائرنگ کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی
شائع 28 مئ 2023 09:12am
تصویر میں افغان طرف سے لڑائی کو دکھایا گیا ہے، 27 مئی 2023 - اسکرین / ایرانی میڈیا
تصویر میں افغان طرف سے لڑائی کو دکھایا گیا ہے، 27 مئی 2023 - اسکرین / ایرانی میڈیا

ایران اور افغان بارڈر پر فائرنگ سے دو ایرانی سرحدی محافظ اور ایک طالبان جنگجو ہلاک ہوگیا۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نمروز میں ایرانی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی تو جواب میں افغانستان کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ اب حالات قابو میں ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم دونوں ممالک میں پانی کو لے کر تنازع ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے افغان طالبان پر 1973 کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

ایران کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان دریائے ہلمند سے ایران کے خشک مشرقی علاقوں تک پانی کے بہاؤ کو محدود کر رہا ہے لیکن طالبان نے اس کی تردید کی ہے۔

afghanistan

Iran