Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشعال ملک کا 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ

کشمیر میں عورتوں کی عزتیں محفوظ نہیں، حریت رہنما
شائع 27 مئ 2023 04:56pm
حریت رہنما مشعال ملک۔ فوٹو — فائل
حریت رہنما مشعال ملک۔ فوٹو — فائل

حریت رہنما مشعال ملک نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں شمعال ملک نے کہا کہ ہمیں ملک اور قو م کے لئے متحد ہونا ہوگا، 9 مئی کے واقعات پر بھارت جشن منا رہا ہے، پاک فوج ملکی سرحدوں کی محافظ ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات دہشت گردی ہیں، ان واقعات میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے ہم قوم قربانیاں دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، کشمیری عورتوں کی عزتیں محفوظ نہیں، نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے، لہٰذا کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا۔

Indian occupied Kashmir

PTI protest

Mishal Malik