Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں: پالتو کتے کو مارنے پر مالک نے ایک شخص کی جان لے لی

ملزم نے قتل کرنےکے بعد لاش کوآگ لگادی
شائع 27 مئ 2023 03:29pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

بنوں میں پالتو کتے کو مارنے پر کتے کے مالک نے طیش میں آکر ایک شخص کو قتل کرکے اس کی لاش کو آگ لگا دی۔

واقعہ تھانہ صدر کی حدود سرورغزنی خیل میں پیش آیا۔ جہاں ملزم نے 35 سالہ نوجوان شاقیازکوقتل کرکے لاش پر پیٹرول چھڑکا کر آگ بھی لگادی جس کے بعد کافی دیرتک لاش اپنی تحویل میں لے لی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کرلاش برآمد کرنے کی کوشش کی لیکن اس دوران پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ملزم عمیر پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

مقتول شاقیاز پرملزم کے کتے کو مارنے کا الزام تھا۔ پولیس مقابلے میں مارے جانے والا مبینہ ملزم عمیر نے اس سے پہلے لکی گیٹ میں ڈی ایس بی کے دو اہلکاروں پر چاقو سے وار کرکے زخمی کیا تھا۔

خیبر پختونخوا

Bannu

Pet Dog