Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا 23 اہلکار زخمی

دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل پر رکھا گیا تھا
شائع 27 مئ 2023 01:06pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے میں 23 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ پر چہکان کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 23 اہکار زخمی ہوگئے۔

جن میں سے 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔

سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کا قافلہ ڈیرہ اسماعیل خان سے منزہ جنوبی وزیرستان جارہا تھا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل پر رکھا گیا تھا۔

علاقے کو سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

security forces

Blast

Dera Ismail Khan