Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں گیس لیکج دھماکا، 2 بچے جاں بحق

دھماکے میں خاتون اور 2 بچے زخمی بھی ہوئے
شائع 27 مئ 2023 12:21pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں گیس لیکج دھماکے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ خاتون اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی میں شمس آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت شاہزیب اور موسی کے نام سے ہوئی۔

دھماکے میں خاتون اور 2 بچے بھی شدید زخمی ہوئے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس لیکج دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

rawalpindi

gas leakage blast

shams abad