Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان نے گھر کے سرچ ورانٹ منسوخ کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا
اپ ڈیٹ 27 مئ 2023 11:11am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے گھر کے سرچ ورانٹ منسوخ کرانے کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرلیا۔

عمران خان کی جانب سے گھر کے سرچ ورانٹ منسوخ کرانے کے لیے داخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کی گئی۔

سابق وزیراعظم نے درخواست میں کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت سے 18 مئی کو پولیس نے بدنیتی کی بنیاد پر سرچ ورانٹ حاصل کیے، جس مقدمے میں سرچ ورانٹ حاصل کیے گئے اس میں درخواست گزار کا کوئی کردار نہیں، درخواست گزار نے میڈیا کی موجودگی میں فریقین کو سرچ ورانٹ پر عمل کی اجازت دے دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 18 مئی کو جاری سرچ ورانٹ کالعدم اور غیر قانونی قرار دے۔

بعدازاں عدالت نے عمران خان کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

pti

ATC

imran khan

lahore

politics may 27 2023

search warrant