Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت

شرپسند پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا سینئر نائب صدر نکلا
اپ ڈیٹ 27 مئ 2023 11:14am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی۔

جی ایچ کیو راولپنڈی پر 9 مئی کو حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی، شرپسند کی شناخت راجہ ماجد حسین دھنیال کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ راجہ بشارت سمیت 15 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف درج

راجہ ماجد حسین دھنیال پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا سینئر نائب صدر اور مرکزی سیکرٹری لیگل افئیرز سے اہم عہدوں پر فائز رہا ہے۔

راجہ ماجد حسین جی ایچ کیو پر حملے سے قبل مظاہرین کو اُکستاتا رہا اور ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں مرکزی کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل، پنجاب حکومت بھی ایکشن میں

فوجی املاک خصوصاََ جی ایچ کیو حملہ کرنے پر اْکسانے، پر تشدد مظاہروں کی سرپرستی اور فوج مخالف نعرے بازی پر راجہ ماجد حسین دھنیال کے خلاف قانونی گھیرا تنگ کردیا گیا، اس کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔

GHQ Attack

GHQ Rawalpindi

politics may 27 2023

attacker identity