Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا
شائع 27 مئ 2023 09:15am
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ ہارنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن والی ٹیم جنوبی افریقا کو ساڑھے 4 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جبکہ چوتھے نمبر پر رہنے والی انگلینڈ ٹیم ساڑھے 3 لاکھ ڈالر کی حقدار ٹھہرے گی۔

پانچویں پوزیشن کے ساتھ سری لنکا کے حصے میں 2 لاکھ ڈالر آئیں گے جبکہ نیوزی لینڈ کو چھٹی، پاکستان کو ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلادیش کو نویں پوزیشن پر ایک، ایک لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی مجموعی طور پر انعامی رقم 38 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 21-2019 والے افتتاحی ایڈیشن میں مقرر کی گئی 3.8 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل انگلینڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے 11 جون تک کھیلا جائے گا جبکہ 12 جون کو ریزرو ڈے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

cricket

ICC

dubai

prize money

india vs australia

icc cricket world cup