Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سڑک کنارے سینڈوچ فروخت کرنیوالے شخص اور اسکی اہلیہ نے پی ایچ ڈی کرلی

انہوں نے کہا بیچلر کی ڈگری حاصل کرکے سینڈوچ فروخت کرنا شروع کردیا تھا
شائع 27 مئ 2023 09:46am
مصر میں سڑک پر سینڈوچ بیچنے والے احمد شھدہ نے پی ایچ ڈی کرلی
مصر میں سڑک پر سینڈوچ بیچنے والے احمد شھدہ نے پی ایچ ڈی کرلی

سڑک پر چھوٹی گاڑی پر سینڈوچ بیچنے والے شخص اور ان کی اہلیہ نے پی ایچ ڈی کرکے لوگوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

شمال مشرقی مصر کے پورٹ سعید کی گلیوں میں سینڈوچ فروخت کرنے والے یہ شخص ڈاکٹر احمد شھدہ ہیں جنہوں نے ماحولیاتی سائنس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کرلی ہے۔

اس وقت ان کی عمر59 برس ہے وہ 1985 سے گورنریٹ کی الثلاثینی اسٹریٹ میں کلیجی، کباب اور گوشت کے سینڈوچ فروخت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر احمد شھدہ نے سوشل ورک میں بیچلر کی ڈگری حاصل کرکے سینڈوچ فروخت کرنا شروع کردیا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹھیلے کو کمرشل مارکیٹ، الحمدیہ بازار اور مصری فٹ بال کلب جہاں ٹکٹوں کو خریدنے کے لئے کافی لوگوں کی آمد ہوتی ہے۔ اسی کاروبار کے توسط سے وہ شہرت کی منزل تک پہنچ گئے۔

عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد شھد نے بتایا کہ انہوں نے2001 میں اپنی پوسٹ گریجویٹ مکمل کرکے 2003 میں فیکلٹی آف ایجوکیشن سے ڈپلومہ حاصل کیا۔

مزید بتایا کہ انہوں نے 2004 میں منصورہ یونیورسٹی میں درخواست دی جہاں سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ہی جنرل ایجوکیشن ڈپلومہ حاصل کیا اور پھر شمس یونیورسٹی2011 میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔

ڈاکٹر احمد شھد نے اپنے پورے سفر میں اپنی اہلیہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میری اہلیہ نے میرے کام میں ساتھ دیا اور اس نے بھی اپنا تعلیم کا سفر جاری رکھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ صبح سے اپنا کام شروع کرتے اور دوپہرچار بجے تک اس میں مصروف رہتے ہیں باقی بچ جانے والے وقت میں وہ پڑھائی کرتے ہیں اس طرح ہم دونوں ایک ساتھ ہی اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی۔

ڈاکٹر شھدہ کا کہنا ہے انہوں نے ماحولیاتی علوم اور فلسفہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے اس کے ساتھ ہی وہ 4 بچوں کے والد ہیں اور ان کے بچوں نے بھی اپنے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ڈگری حاصل کرنے بعد بھی کسی بھی نوکری کے انتظار میں نہ بیٹے رہیں اپنی سوچ تبدیل کرلیں۔

Egypt

Sandwiches