سانحہ 9 مئی : شرپسندوں نے ڈیجیٹل شواہد مٹانے کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے کیمرے توڑدیے
شرپسندوں نے ڈیجیٹل شواہد مٹانے کی کوشش میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے آئی پی این وی کیمرے توڑ دیے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں جہاں حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہیں ان جتھوں نے عوام کی حفاظت کے لئے لگائے کیمروں کو بھی نہ چھوڑا اور ڈیڑھ کروڑ روپے کے آئی پی این وی کیمرے نیست و نابود کردیئے۔
سیف سٹی نے ٹریفک کنٹرول سائٹس کے نقصان پر رپورٹ حکومت کو بھجوا دی ہے، جس کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد ڈیجیٹل شواہد مٹانے کی کوشش میں شرپسندوں نے تقریباً ڈیڑھ کروڑ مالیت کے آئی پی این وی کیمرے توڑ دیے۔
رپورٹ کے مطابق 25 لاکھ روپے کے آئی پی این وی کیمرے گرجا چوک کے قریب توڑے گئے، 24 لاکھ کا نقصان کینال روڈ زمان پارک کےقریب کیا گیا، جب کہ ماڈل ٹاؤن، جیل روڈ پر ڈیجیٹل سرویلنس کی تنصیبات کو تباہ کیا گیا۔
سیف سٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 53 لاکھ روپے کی ٹریفک کنٹرول سائٹس کو تباہ کیا گیا، میڈیکل چوک سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک سائٹس کو نقصان پہنچایا گیا اور سیف سٹی کی تنصیبات کے نقصان کا تخمینہ 2 کروڑ لگایا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.